بلوچ نسل کشی کے خلاف لانگ مارچ کو کوئٹہ میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش، ریڈ زون سیل کردیا گیا

230

بلوچ نسل کشی، زیر حراست لاپتہ بلوچوں کی جعلی مقابلوں میں قتل اور انسانی حقوق کی پامالیوں کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بلوچ لاپتا افراد کے لواحقین کا تربت تا کوئٹہ لانگ مارچ کوئٹہ پہنچ گیا۔

لواحقین کے لانگ مارچ کو مختلف اضلاع میں روکنے کی کوشش کے باوجود شرکاءتمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے کوئٹہ پہنچ گئے۔

لانگ مارچ کو کوئٹہ میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے سریاب روڈ پر بھی پولیس کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرکے روکنے کی کوشش کی گئی۔

لانگ مارچ کے شرکاء نے مزاحمت کرتے ہوئے پرکاوٹیں عبور کرکے آگے بڑھ گئے۔

لواحقین کے لانگ مارچ کو کوئٹہ ریڈ زون میں پہنچنے سے روکنے کیلئے ریڈ زون کے اطراف کنٹینر لگا کر راستے بند کردیے گئے اور پولیس اور فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

اس سے قبل مستونگ میں بھی لانگ مارچ کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔