صحبت پور: تعمیراتی کمپنی پر بم دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

250

بلوچستان کے علاقے صحبت پور میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بم دھماکا گذشتہ رات کلی حسین آباد کے مقام پر تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر ہوا جہاں سیکورٹی پر معمور دو پولیس اہلکار محمد عثمان گولہ اور مہتاب علی انڑ اور کمپنی کے دو اہلکار صاحب خان جاگیرانی اور صدام حسین کھوسہ زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔