بلوچ قلم کار ذوالفقار علی زلفی کی اہلیہ طاہرہ بلوچ کے گھر پر چھاپہ

593

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پاکستانی فورسز نے رات گئے بلوچ قلم کار ذوالفقار علی زلفی کی اہلیہ طاہرہ بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارکر کمروں کی تلاشی لینے کے ساتھ گھر والوں کو شدید ذہنی دباؤ کا شکار بنایا گیا۔

ذوالفقار علی زلفی کے مطابق صبح قریب تین یا ساڑھے تین بجے پینٹ شرٹ میں ملبوس کچھ “نامعلوم” افراد کوئٹہ میں میری اہلیہ طاہرہ بلوچ کے گھر دیوار پھلانگ کر زبردستی گھس گئے ـ گھر میں گھسنے سے پہلے انہوں نے گلی کی ساری سرکاری لائٹیں آف کروا دی تھیں ۔

زلفی کے مطابق گھر کے مکینوں کو نیند سے اٹھا کر مختلف سوالات کئے گئے ـ گھر کی مکمل تلاشی لی گئی ـ گھس بیٹھیوں سے جب پوچھا گیا کون ہو تو دھمکی آمیز لہجے میں کہا “زیادہ گہرائی میں مت جاؤ یہی تم لوگوں کے لئے بہتر ہے”

انہوں نے کہا کہ طاہرہ بلوچ ایک معروف ٹی وی اینکر اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہیں ـایک بھرے شہر کے گنجان آباد علاقے میں جب ان کے ساتھ ایسا ہوسکتا ہے پھر دیہی علاقوں میں تو یہ غدر مچاتے ہوں گے۔