نوشکی و دالبندین میں فائرنگ، دو افراد ہلاک، دو زخمی

176

بلوچستان کے ضلع نوشکی اور دالبندیں میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک اور دو کو زخمی کیا ہے۔

ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت زبیر احمد ولد شوکت علی بادینی سکنہ کلی شریف خان نوشکی اور محمد موسی ناموں سے ہوئی ہے۔

ہلاک ہونے والےزبیر کو مسلح افراد نے نوشکی گری ڈاک کے علاقہ کلی دوست محمد میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے کامیاب ہوگئے تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

نوشکی لیویز نے نعش ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی۔

دوسری جانب دالبندین مشرقی بائی پاس پر مسلح کارسواروں نے فائرنگ کرکے محمد موسی نامی شخص کو ہلاک کردیا جبکہ محمد عارف ودیگر ایک شخص زخمی ہوگئے زخمیوں کو دالبندین پرنس فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازعہ لگتا ہے۔