تربت: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر تربت میں مکمل پہیہ جام اور شٹرڈاؤن

254

شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹیں ڈال کر بعض مقامات پر ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کردیا گیا ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بالاچ مولابخش کی سی ٹی ڈی کے ہاتھوں قتل اور عدالتی احکامات کے باوجود ایف آئی آر درج نہ کرنے کے خلاف آج پورے مکران میں شٹرڈاؤن اور تربت میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی ہے۔

آج صبح سے تربت کے مختلف علاقوں میں مکمل پہیہ جام کی اطلاعات ملی ہیں۔

صبح سویرے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شہر کے اندر سینما چوک پر ٹائر جلا کر اسے بند کردیا جب کہ جوسک میں مرکزی شاہراہ کو بند کرکے شہر کے لیے آنے والے داخلی راستے پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں اور کچھ مقامات پر ٹائر جلائے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق صبح سے تربت شہر میں مکمل طور پر پہیہ جام ہڑتال ہے، واضح رہے کہ تربت سمیت ضلع کیچ میں تقریباً 2013 کے بعد سے پہیہ جام ہڑتال کے ایسے مناظر نظر نہیں آئیں۔