بی ایل اے مجید بریگیڈ کا سی ٹی ڈی دفتر کوئٹہ کو نشانہ بنانے کا منصوبہ، تھریٹ الرٹ جاری

1233

سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں معتبر ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ بی ایل اے (ایس ٹی او ایس، مجید بریگیڈ ) سی ٹی ڈی ہیڈآفس کوئٹہ کو ٹارگٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

بتایا جارہا ہے کہ ایس ٹی او ایس کی جانب سے مکمل ریکی کی گئی ہے اور تفصیلات بی ایل اے کی لیڈرشپ کو بھجوائی گئی ہے جنہوں نے حملے کی منظوری دے دی ہے ۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے جعفر خان عرف ملا امین نے اپنی بی ایل اے (ایس ٹی او ایس )کے قریبی سہولت کاروں کے ذریعے 20-21 نومبر 2023 کو قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں خودکش جیکٹس پہنچا دی ہیں جنہیں بعد ازاں کوئٹہ کیلئے روانہ کر دی گیا ہیں ۔

سی ٹی ڈی ہیڈ آفس کو نشانہ بنانے کی تھریٹ الرٹ کے بعد سیکورٹی اداروں نے حساس مقامات پر سیکورٹی بڑھا دی ہے۔

کوئٹہ میں سی ڈی ٹی ڈسٹرکٹ پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جگہ جگہ ناکہ بندی، سنیپ چیکنگ، سرچ آپریشن اور کوبنگ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔