پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل ایکشن پلان کو آرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس پاکستان کے نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں علیحدگی پسند جماعتوں کیخلاف بھرپور آپریشن کیے جائیں گے۔ تخریب کاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائیگا۔
انہوں نے کہاکہ تخریب کاروں کا خاتمہ کرکے ملک میں دیرپا امن قائم کیا جائیگا، پاکستان میں تخریب کاروں اور انتہا پسند جماعتوں کیخلاف موثر کارروائی کی جائے گی۔ سرمایہ کاروں اور تاجروں کو مکمل تحفظ دیا جائیگا،اسمگلرز کیخلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے، منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت روکنے کے اقدامات کو موثر بنایا جائیگا، معالی معاونت کو روکنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
نیشنل ایکشن پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، نیشنل کو آر ڈی نیٹر نیکٹا، آئی جیز ، چیف سیکرٹریز، انٹیلی جنس ایجنسیز کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔
تمام آئی جیز نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر بریفنگ دی۔