نوشکی: پولیس کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق

196

نوشکی میں ایس ایچ او کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

نوشکی صدر تھانہ کے ایس ایچ او اسد اللہ مینگل نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے خاتون کو زخمی کر دیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق کلی قادر آباد میں ایس ایچ او نے قبائلی رہنماء حلیم خان سرپرہ کے گھر پر چھاپے کی غرض سے چادر و چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے گھر کے اندر خاتون پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

واقعہ کے خلاف نوشکی کے قبائل اور عوام نے ڈی سی آفس کے سامنے ایس ایچ او کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا اور مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کیا جائے ۔

یاد رہے کہ ایس ایچ او اسد اللہ مینگل کیخلاف شہریوں پر بلا وجہ تشدد کی انکوائری پہلے سے بھی چل رہی ہے۔