بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کے بعد موسم سرد

168

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں اور گردونواح میں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سبی میں کم سے کم 17 ڈگری سینٹی گریڈ، نوکنڈی میں کم سے کم 17 ڈگری سینٹی گریڈ، تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی اور گوادر میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ سمیت دیگر سرد علاقوں میں گیس اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔