آواران: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں پانچ افراد لاپتہ

200

بلوچستان کے ضلع آواران سے پاکستانی فورسز نے پانچ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت حافظ عظیم، برکت ولد موسی، محمد امین ولد درا خان، گزین ولد نوردین اور حاصل ولد نوردین کے ناموں سے ہوئے ہیں۔

لاپتہ ہونے والے عظیم کے بارے میں بتایا جارہا ہے وہ آواران کے علاقے دراجکور کا رہائشی ہے جو اس وقت بیدی میں رہائش پذیر تھا جنہیں پاکستانی فورسز نے بیدی سے چھاپہ مارکر حراست میں لیا۔

لاپتہ ہونے والے برکت کو پاکستانی فورسز نے آواران کے علاقے پیرندر سے بروز منگل حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

دیگر لاپتہ یونے والے محمد امین ، گزین اور حاصل کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ ان کو آواران کے تحصیل مشکے لاکی میں فورسز نے گھروں پر چھاپے مار کر حراست میں لیا۔

خیال رہے کہ لاپتہ ہونے والے محمد امین کو اس سے قبل پاکستانی فورسز نے دو مرتبہ دوہزار سترہ اور دوہزار بائیس کو حراست میں لیا تھا اور بعدازاں انہیں اس وقت چھوڑ دیا گیا اب ایک بار پھر اس کو حراست میں لیا گیا۔