نوکنڈی، بولان حادثات: 7 افراد زخمی

180
File Photo

بلوچستان کے نوکنڈی اور بولان میں ہونے والے حادثات میں مجموعی طور پر سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوکنڈی میں تیل منڈی کے قریب آئل ٹینکرمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔

کلی خدائے رحیم میں واقع تیل منڈی کے قریب کھڑی خالی تیل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس علاقے میں خوف و ہراس پھیل گئی ٹینکر کے دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

جنہیں آر ایچ سی منتقل کرکے عملے نے طبی امداد دی شہر میں فائر بریگیڈ نہ ہونے کے باعث لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو بجھا دیا ۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ نوکنڈی میں آتشزدگی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر فائر بریگیڈ گاڑی فراہم کیا جائے۔

دریں اثنا بولان میں مسافر کوچ اور ٹرالر میں ہولناک تصادم ہوا۔

تفصیلات کے مطابق بولانمیں بالاناڑی کے علاقے ڈنگڑا قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں ہولناک تصادم کے دوران چار مسافر زخمی ہوگئے ۔

ڈنگڑا ناکہ پر موجود انچارج حاجی شاہجہان کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں عبدالصمد، فتح محمد، ساکنان مستونگ، جمیل احمد سکنہ روجھان جمالی اور طالب حسین سکنہ اوستہ محمد شامل ہے۔