ڈاکٹر رفیق احمد کو بازیاب کیا جائے ۔لواحقین

129

بلوچستان کے علاقے تربت کے رہائشی رفیق احمد ولد مراد پچھلے کئی مہینوں سے گمشدگی کا شکار ہیں جو کہ اب تک بازیاب نہ ہوسکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رفیق احمد ولد مراد کو سندھ کے دارالحکومت کراچی صدر سے 11 اگست کو اغوا کیا تھا جو کہ تاحال لاپتہ ہیں۔ ڈاکٹر رفیق احمد کے لواحقین نے انکی بازیابی کے لئے تمام تر حکومتی اداروں کے در کٹکھٹائے ہیں مگر انکا تا حال کوئی خبر نہیں ۔

ڈاکٹر رفیق احمد کے لواحقین کا کہنا تھا وہ پیشے کے لحاظ سے محکمہ صحت بلوچستان کا ملازم ہے اور ضلع کیچ میں پیرامیڈکس ہیں، انتہائی نفیس اور شریف گھرانے سے ان کا تعلق ہے۔ اس خاندان میں کسی قسم کا چور، ڈاکو، بدمعاش، دہشت گرد یا غنڈہ ٹائپ کا کوئی بندہ نہیں ہے اور وہ ہمیشہ اپنے علاقے میں عام عوام کی خدمت اور اپنے چھوٹے موٹے کاروبار میں مصروف رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام تر انسانی حقوق کے کارکنوں سے درخواست کرتے ہیں ڈاکٹر رفیق احمد کی بازیابی کے لئے ہماری مدد کریں ۔