جرمنی: مبارک قاضی کی یاد میں ریفرنس

570

ہفتے کے روز بلوچ شاعر مبارک قاضی کی یاد میں جرمنی میں بلوچ کمیونٹی کی طرف سے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔

اس موقع پر بلوچ کمیونیٹی کے رہنماوں نے مبارک قاضی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں اپنے شاعری کے ذریعے مزاحمتی جدوجہد کو تقویت دیتے ہوئے بلوچ سماج کو زندہ رکھا ۔

انہوں نے کہاکہ واجہ مبارک قاضی نے اپنے الفاظ سے غلامی کے خلاف لوگوں کو ہمت دی اور سماج میں ایک تبدیلی لائے، آج مبارک قاضی کا ہر لفظ بلوچ سماج کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا میں بسنے والا ہر بلوچ مبارک قاضی کی جدائی کی غم میں آفسردہ ہے لیکن انکی شاعری صدیوں تک ہماری رہنمائی کرتا رہے گا ۔

انہوں نے کہاکہ انہوں بلوچ ادب اور زبان کی ترقی کے لئے مشکلات کا سامنے کرتے ہوئے پاکستانی کا جبر کا مقابلہ خندہ پیشانی سے کیا اور آج وہ ہر بلوچ کے دل میں زندہ ہے۔

شرکا نے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عزم کیا کہ بلوچ ڈائسپورہ جدوجہد آزادی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بلوچی زبان اور کلچرل کےلیے اپنا کردار ادا کرے گا ۔