منشیات کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔ الندور ایکشن کمیٹی

185

‎الندور ایکشن کمیٹی بحال، مشاورتی اجلاس، کابینہ میں ردو بدل، پہلا ایجنڈہ الندور اور گردونواح میں منشیات کی روک تھام کے لئے پرامن سماجی جدوجہد کا ایک بار پھر سے آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

‎اجلاس میں کہا گیا ہے کہ اس غرض سے ہم کچھ دوستوں نے الندور ایکشن کمیٹی کی بنیاد رکھی تھی، کچھ وجوہات کی بناپر ہم نے اپنی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل کئے تھے، جو کل کے اجلاس کے بعد دوبارہ بحال ہونے کا فیصلہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ‎الندور ایکشن کمیٹی تعصب سے پاک سیاسی و ذاتی پسندیدگی سے بالاتر ہوکر مخض علاقے کی سماجی اور معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے بساط کے مطابق ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے گی۔

‎انہوں نے کہاکہ الندور ایکشن کمیٹی کسی بھی شخصیت یا تنظیم کا تابع نہیں ہوگا بلکہ معاشرے میں ایک اصلاح کار کی صورت میں کام کرتے دیکھائی دے گا۔

‎الندور ایکشن کمیٹی کے ایکشنز خواہ وہ منشیات کے خلاف ہو کسی اور سماجی بیماری کے خلاف ہوں وہ کسی فرد کا فیصلہ نہ ہوگا وہ علاقہ کے نوجوان بزرگ اور ایکشن کمیٹی کے دوستوں کے متفقہ اور منظور شدہ فیصلے کے بعد ہوگا۔

‎الندور ایکشن کمیٹی الندور کے مسائل اور ان کی حل پر کام کرے گا۔ تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے ہماری دست بستہ درخواست ہے اس کار خیر میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوجائے۔ ہم علاقے کے تعلیم یافتہ نوجوانوں سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ کی معاونت ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے لہذا آپ سب سے خصوصی گزارش ہے کہ معاشرے کی اصلاح کے لئے ہمیں اپنے تجویز سے آگاہ کرتے رہیں۔

‎انہوں نے کہاکہ ہم امید کرتے ہوں کہ علاقے کے تمام شعور یافتہ لوگ الندور ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے ایک بہترین معاشرے کی قیام کےلئے ہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔

آج 23 ستمبر 2023 الندور ایکشن کمیٹی کے رضاکاروں نے، منشیات فروشی کے خلاف مہم چلائی،مختلف اڈوں پر جاکر منشیات فروشوں اور نشہ کے عادی افراد سے بات چیت کی اور تنبیہ کی کہ وہ اس نسل کش کاروبار سے دستبردار ہوجائیں، بصورت دیگر علاقائی اکابرین کی مشارورت سے ہم سرکار اور ریاستی مشینری کو مجبور کریں گے کہ وہ ان کے خلاف سخت ترین ایکشن لیں گے۔