کوئٹہ: نامعلوم افراد نے دو صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا

301

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صحافی اور 7 نیوز کوئٹہ کے بیورچیف محبوب ندیم مہر پر قاتلانہ حملہ ۔

بتایا جارہا ہے کہ چھ سے سات ڈنڈا بردار افراد نے سریاب روڈ کیچی بیگ پولیس کی حدود میں ان پر حملہ کیا،حملے میں سینئر صحافی کا بازو ٹوٹ گیا،جبکہ سینے میں بھی گہری چوٹیں لگی ہیں۔

اس حملے میں سندھ ٹی وی کے بیورچیف جاوید لانگاہ معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

محبوب ندیم مہر اپنے ساتھی صحافی سندھ ٹی وی کے بیورو چیف جاوید لانگاہ کے ساتھ سریاب کے علاقہ مدرسہ روڈ سے اپنی گاڑی میں گزر رہے تھے کہ ان کا تعاقب کرنے والے چھ سے ساتھ ڈنڈا بردار موٹرسائیکل سواروں نے مدرسہ روڈ پر ان پر دھاوا بول ڈالا اور ڈنڈوں کے وار کرکے سینئر صحافی محبوب ندیم کو نیم مردہ کردیا زخموں کی تاب نہ لانے کے باعث سینئر صحافی بے ہوش ہوگئے جبکہ ڈنڈوں کے وار سے شدید زخمی ہوگئے جس سے سینئر صحافی محبوب ندیم مہر کا بازو ٹوٹ گیا جبکہ سر آوٹ سینے میں بھی شدید چوٹیں لگی ہیں ۔

حملے میں سندھ ٹی وی کے بیورو چیف جاوید لانگاہ بھی جزوی طور پر زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آوروں نے سینئر صحافی محبوب ندیم مہر کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچایا ،حملہ کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوے موقع سے فرار ہوگئے تاہم اطلاع ملتے ہی بلوچستان کے صحافتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

صحافیوں نے وزیر اعلی بلوچستان میرعلی مردان خان ڈومکی،آئی جی پولیس بلوچستان شیخ عبدالخالق، سی سی پی او کوئٹہ عبدالحئی عامر بلوچ اور دیگر سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے صحافیوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عملی طور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور سینئر صحافی محبوب ندیم مہر پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔