گیس کنویں کو تباہ کرنے اور ریاستی کارندوں کے گرفتاری کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ٹی

995

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ دو مخلتف بیانات میں کہا ہے ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ شب ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ڈل کے مقام پر کنواں نمبر 41 کو دھماکہ خیز مواد رکھ کر تباہ کردیا، جس کے بعد کنویں سے پلانٹ کو فراہمی بند ہوگئی۔

ترجمان کا کہنا تھا ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین میں جوڈیر کے مقام پر گزشتہ روز شام کے وقت اور آج الصبح پاکستانی فوج پر گھات لگ کر دو حملے کیئے جس میں مجموعی طور پر چھ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ حملوں کی زمہ داری بلوچ لبریشن ٹائیگرز قبول کرتی ہے۔

ایک اور بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے سوئی سے ڈیرہ بگٹی جانے والے مرکزی شاہراہ کو ٹلی مٹ کے مقام پر بلاک کر کے دو ریاستی کارندوں کو حراست میں لیا ہے جن کے نام باز محمد اور نیاز علی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چالیس منٹ تک شاہرہ کو بی ایل ٹی کے سرمچاروں نے بلاک رکھا اور ضلع ڈیرہ بگٹی کے لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ پورے ضلع میں پاکستانی فوج کی جانب سے ظلم کا بازار گرم ہے لہٰذا ضلع کے رہائشی کسی بھی شاہراہ پر نکل و حرکت سے گریز کریں۔

انہوں نے کہاکہ تنظیم کی جانب سے کاروائیوں میں مزید شدت لائی جارہی ہے۔ لہٰذا عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کسی بھی غیر ضروری نکل و حرکت سے گریز کریں۔