ڈیرہ بگٹی: معمولی تکرار پر بھائی نے بھائی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

284

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے اطلاعات ہیں کہ دو بھائیوں کے آپسی لڑائی نے دونوں بھائیوں کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں دو بھائیوں کے درمیان معمولی تکرار و تلخ کلامی پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو قتل کرکے بعدازاں خودکشی کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے خودکشی کرنے والے کی شناخت باجل خان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے کی شناخت افضل خان کے نام سے ہوئی ہے۔