کوئٹہ میں شیعہ کمیونٹی کی جانب سے حضرت امام حسینؓ اور ساتھیوں کے چہلم پر شہر میں آج جلوس برآمد کئے گئے-
کوئٹہ میں چہلم کے سلسلے میں مرکزی جلوس علمدار روڈ شہداء چوک سے برآمد ہو گیا جبکہ کوئٹہ و گردونواح میں صبح 8بجے سے رات 8بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔
چہلم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 5 ہزار پولیس، ایف سی اور لیویز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فوج اسٹینڈ بائی پر رہے گی، کوئٹہ کے 4 تھانوں کی حدود میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جا رہی ہے-
کوئٹہ میں جلوسوں کے روٹس کو بڑی گاڑیوں اور خاردار تاروں کے ذریعے سیل کیا گیا ہے۔