کوئٹہ: سی ٹی ڈی کا مقابلے میں 4 افراد کو مارنے کا دعویٰ

559

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے نواحی علاقے میں مبینہ مقابلے میں 4 افراد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

مارے جانے والے افراد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی نے ملزمان کے زیراستعمال مکان سے خودکش جیکٹ، 5 دستی بم اور دھماکہ خیز مواد سمیت دیگر ممنوعہ اشیا برآمدکرنے کا دعویٰ کیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مارے جانے والے افراد کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہیں۔

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں مشکوک ہوتی ہے، ماضی میں سی ٹی ڈی کے مقابلے میڈیا و دیگر ذرائع سے جعلی ثابتہوچکے ہیں۔

ان کارروائیوں میں مارے جانے والوں میں اکثریت کی شناخت بلوچ لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی جبکہ بعض مذہبی جماعتوں کے زیرحراست افراد کو مارے جانے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

گذشتہ دنوں واشک بسیمہ میں اسی نوعیت کے واقعے میں مارے جانیوالے افراد میں سے دو کی شناخت پہلے سے جبری طور پر لاپتہافراد کے طور پر ہوئی تھی۔