روس برطانیہ میں امریکا کے جوہری ہتھیاروں کی واپسی کو ’کشیدگی میں اضافے کا موجب اور عدم استحکام پیدا کرنے والی مشق‘ کے طور پر دیکھے گا۔
یہ بات روس کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخروفا نے منگل کے روز ایک بریفنگ میں کہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس طرح کا عمل’’کھلے عام روس مخالف نوعیت کا ہے، کیونکہ یہ نیٹو کے رکن ممالک کی طرف سے جوہری حملوں کی فوری مشترکہ منصوبہ بندی اور باقاعدگی سے تربیتی مشقوں کے اہتمام کا مظہرہے اور اس سے غیر جوہری یورپی ممالک کی سرزمین سے روس میں ہمارے اہداف کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ ’’ہم تمام امریکی جوہری ہتھیاروں کی امریکاکی اپنی سرزمین پر واپسی کا مطالبہ جاری رکھیں گے، اس کے بعد انفراسٹرکچر کو ہٹایا جائے جو ایسے ہتھاروں کو فوری طور پر یورپ میں نصب کرنے کی اجازت دیتا ہے‘