مند میں پاکستانی فوج کے کرنل کی رہائش گاہ اور فوجی کیمپ پر حملہ کیا۔ بی ایل ایف

747

بلوچستان لبریشن فرنت کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے جمعہ کے روز سورو مند ، کیچ میں دشمن فوج کے کرنل کی رہائشگاہ پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر بروز جمعہ رات نو بجے کے قریب مند کے علاقے سورو میں واقع پاکستانی فوج کے کرنل کی رہائشگاہ پر دو راکٹ گولے داغے گئے جو رہائشگاہ کے اندر جا گرے ، اس کے بعد بلوچ سرمچاروں نے جدید اور بھاری ہتھیاروں سے فوجی کیمپ کو بھی نشانہ بنایا ۔ اس حملے میں پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان سے دوچار کیاگیا۔

ترجمان نے کہا کہ اہداف پر سرمچاروں نے قریب جاکر حملہ کیا تاکہ مقامی آبادی کو نقصان سے بچایا جاسکے۔ لیکن بلوچ سرمچاروں کے حملے کے بعد حواس باختہ دشمن نے اندھا دھند فائرنگ کی اور آبادی پر مارٹر گولے داغے۔ پاکستانی فوج کا فائر کیا گیا ایک گولہ مقامی آبادی میں ایک گھر پر گرنے کی وجہ سے دو خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج میں بلوچ سرمچاروں کے حملوں کو روکنے کی اہلیت ہے اور نہ ہی وہ میدان میں مقابلے کی ہمت رکھتی ہے۔مدمقابل قوت کے سامنے شکست کی وجہ سے دشمن نہتے لوگوں کو حملے کا نشانہ بناتی ہے اور اجتماعی سزا کی پالیسی کے تحت عوام کو خوفزدہ کرتی ہے تاکہ طاقت کے زور پر لوگوں کو تحریک آزادی کی حمایت سے دست بردار کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم کو بے سکون کرنے والے اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ مقبوضہ بلوچستان میں سکون کی نیند سوسکیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج و ریاست کے تمام مفادات پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔