مستونگ: مقامی ٹرانسپورٹرز کا پاکستانی فورسز کے ناروا سلوک کیخلاف احتجاج

111

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ٹرانسپورٹ یونین نے پاکستانی فورسز کے ظالمانہ و ناروا سلوک کے خلاف لکپاس کے مقام پر احتجاجاً سڑک کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لئے بند کر دیا۔

کراچی، کوئٹہ شاہراہ لکپاس اور شمس آباد کراس کے مقامات پر بند کرنے والے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے ان کے چار ساتھیوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا ہے جس کے باعث کو وہ احتجاج کررہے ہیں۔

نگران وزیر اعلیٰ بلو چستان میر علی مردان ڈومکی نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مستونگ کو فوری طور پر مظاہرین سے مذاکرات اور شاہراہ کو کھولنے کی ہدایت کی ہے ۔

ٹرانسپورٹروں کی جانب سے شاہراہ کو بند کرنے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔