ماسٹر عبدالمجید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، بی ایل ایف

337

بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ یکم ستمبر 2015 کو کلانچ میں راہیلو کلانچ اور نگور کلانچ میں پاکستانی فوج نے ایک خونی آپریشن کیا۔

نگور کلانچ میں حمل ولد گہرام کو شہید کیا گیا اور راہیلو میں دو بھائیوں ماسٹر عبدالمجید ولد محمد اور سوبان ولد محمد کو شہید کیا گیا۔ ماسٹر عبدالمجید بی ایل ایف کا ایک باقاعدہ سرمچار تھا، بعض وجوہات کی بنا پر اُس وقت تنظیم نے انہیں اپنا سرمچار ظاہر نہیں کیا۔

وہ ایک نہایت باصلاحیت اور نڈر جنگجو سرمچار تھے، ہم انہیں خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے مادروطن بلوچستان کیلئے اپنی زندگی قربان کرکے آزادی کی جد و جہد میں کردار ادا کیا۔ ان شہدا کی عظمت اور قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور ان کا مشن آزاد بلوچستان ہماری منزل ہے۔