سبی: بارودی سرنگ کا دھماکہ

320

بلوچستان کے علاقے سبی میں بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لہڑی کے علاقے کچ میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص زخمی جبکہ موٹرسائیکل مکمل تباہ ہوگیا۔

دھماکے میں زخمی شخص کی شناخت سکندر ٹالانی کے نام سے ہوئی، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔

دریں اثنائ دالبندین ظہور کالونی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دالبندین ظہور کالونی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے عبد الوحید نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا ،زخمی حالت میں پرنس فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا ،ابتدائی طبی امداد کے دوران چل بسا ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کو چار گولیاں پیٹ پر لگی تھے مقامی انتظامیہ مزید تحقیقات کررہی ہے۔