مند: تین لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد، شناخت ہوگئی

1011

بلوچستان کے ضلع کیچ سے ملنے والے لاشوں کی شناخت ہوگئی۔ تینوں افراد کے آنکھوں اور ہاتھوں کو باندھ کر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

لاشوں کی شناخت ڈاکٹر حامد بلیدی، بہروز ولد ڈاکٹر حامد اور اس کے بھتیجے عبدالباسط کے ناموں سے ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ تینوں افراد ڈیڑھ سال پہلے ایران جاتے ہوئے راستے سے لاپتہ تھے۔ تاہم ابھی تک ان کے اہلخانہ کی جانب سے ان لاشوں کے شناخت کی تصدیق نہیں کی گئی۔

واقعے کے محرکات بھی تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

ماضی میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوتی رہی ہے جن میں اکثریت جبری طور پر لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی ہے۔