بسیمہ: بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج

140

بسیمہ میں بجلی کی 18 گھنٹے طویل بندش کیخلاف رخشاں پولیٹیکل الائنس کی جانب سےاحتجاجی ریلی نکالی گئی-

بلوچستان کے شہر بسیمہ میں رخشاں پولٹیکل الائنس کی جانب سے کرہ گی فیلڈر میں 18 گھنٹہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی رخشاں پریس کلب برآمد ہوئی جو بسیمہ کے مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا بسیمہ کے مین چوک پر پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرلی-

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کرہ گی بسیمہ کو بجلی دو ، زمینداروں کی معاشی قتل بند کرو دیگر نعرے درج تھے-

مظاہرین کا کہنا تھا کرہ گی فیلڈر میں 18 گھنٹہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ عوام کی ساتھ سراسر ظلم ہے انھوں نے مزید کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث پینے کے پانی کا قلت پیدا ہو گئی ہے۔

انہوں نے 18 گھنٹہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو زمینداروں کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ زمینداروں کے فصلات شدید متاثر ہو کر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں-

انہوں نے کہا علاقے کا واحد ذریعہ معاش زمینداری ہے وہ بھی ہم سے لوڈ شیڈنگ کے ذریعے چین لی گئی انھوں مطالبہ کیا ہمیں بھی صوبے کے دیگر شہروں کی طرح یکساں بجلی فراہم کیا جائے۔