بلوچ بچی کی کتاب ریویو نے فرانسیسی مصنفہ کا دل جیت لیا

929

گزشتہ دنوں رژن انسٹیٹیوٹ میں” اسٹوڈنٹ ویک ” میں مناہل علی بخش نامی بلوچ لڑکی نے معروف ناولسٹ الیف شفاک کی کتاب” THE FORTY RULES OF Love ” کو ریویو کیا تھا۔

بلوچ بچی کا یہ خوبصورت اور معنی خیز ریویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور وہ ویڈیو کتاب کے مصنفہ الیف شفاک تک جا پہنچ گئی۔

کتاب کے مصنفہ اور رائیٹر اس قدر متاثر ہوئیں کہ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مناہل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “آہ میرا دل، یہ بہت ہی قیمتی ہے مناہل آپ کی خوبصورت الفاظ اور بُک ریویو کا شکریہ”

واضح رہے مذکورہ مصنفہ بین الاقوامی سطح پر ایک نامور لکھاری ہیں اور ان کو کئی علمی اور ادبی ایوارڈز سے نوازا گیا ہے جبکہ تقریباً 55 زبانوں میں ان کی کتابوں کو ترجمہ کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب رژن انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ رژن کے انسٹیٹیوٹ اساتذہ اپنے طلباء کے ساتھ مل کر 8 سالوں سے بغیر کوئی تنخواہ بغیر کوئی بلڈنگ کے یہ ادارہ چلا رہے ہیں سینٹر کی بلڈنگ انتہائی مخدوش ہے ہزاروں مشکلات کے باوجود یہ کارواں آگے بڑھ رہا ہے. ہمیں اور کیا تعریف یا دولت چاہیے کہ یورپ کی ایک بین الاقوامی مصنفہ کہیں کہ شکریہ مناہل یہ بہت قیمتی ہے۔