مستونگ میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 3 افراد قتل

223

مستونگ میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل کردگاپ کے علاقے لڈی دشت میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کا ہے۔ لیویز انتظامیہ نے لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیں۔

لیویز انتظامیہ نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔