بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے نو اگست کو شام ساڑھے نو بجے آپسر آپدارک میں فوجی کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ تربت شہر اور گردونواح میں کئی چیک پوسٹوں کے باوجود سرمچار بہترین حکمت عملی کے ذریعے دشمن کے ٹھکانوں کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں، جس سے قابض فوج حواس باختگی کا شکار ہے۔ اسی وجہ سے ہر حملے کے بعد اندھادھند فائرنگ اور عام لوگوں کو حراساں کیا جاتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔