کیچ میں پاکستانی فورسز پر مختلف نوعیت کے حملے

474

بلوچستان کے ضلع کیچ سے تین مختلف نوعیت کے حملوں کی اطلاعات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مند اور کولواہ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ بلیدہ میں فورسز کو رسد پہنچانے والی گاڑی کو نامعلوم افراد نے تحویل میں لیا ہے۔

کولواہ کے علاقے ڈنڈار میں نامعلوم افراد نے ہفتے کی شب رات گئے فورسز کو کیمپ کو تین اطراف سے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت علاقے میں فائرنگ اور دھماکوں کی شدید آوازیں سنائی دی گئی ہیں جبکہ حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ادھر کیچ کے علاقے مند سے اطلاعات ہیں کہ ہفتے کے روز نامعلوم مسلح افراد نے مند کے علاقے اپسار کے مقام پر قائم فورسز کے چوکی نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان حملوں میں فورسز کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب گذشتہ روز میں نامعلوم افراد پاکستانی فورسز کو رسد پہنچانے والی گاڑی کو اپنے تحویل میں لیا ہے، جبکہ گاڑی میں سوار افراد کو بعدازاں چھوڑ دیا گیا ہے جن کا تعلق سندھ سے بتایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ ماضی میں اس نوعیت کے واقعات کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے ہیں۔