تربت اور پنجگور حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

504

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے تربت اور پنجگور میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے آلہ کار سمیت دو اہلکاروں کو ہلاک اور دو زخمی کردیئے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 27 جولائی 2023 کی رات تربت میں گمشاد ہوٹل کے قریب ایک مسلح حملے میں قابض پاکستانی فوج کے پنجاب کے رہائشی آلہ کار غلام یاسین کو ہلاک کردیا۔ مذکورہ شخص طویل عرصے سے بھیس بدل کر قابض فوج کیلئے بطور مخبر کام کررہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی تربت شہر و گردنواح میں ہوٹل و رہائشی کوارٹر مالکان کو تنبیہہ کرتی ہے کہ وہ ایسے افراد کو جگہ فراہم کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔

ترجمان نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں آج صبح بی ایل اے کے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے چتکان میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکیوں کو گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغ کر نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار ہلاک اور کم از کم دو زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فوج اور اس کے شراکت داروں پر شدت کیساتھ ہمارے حملے جاری رہینگے۔