کوئٹہ: پولیس اہلکاروں پر بم دھماکہ

565

کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر بم دھماکا، دھماکہ ارباب سی این جی اسٹیشن کے قریب اسپنی روڈ پر ہوا۔

دھماکے میں گھوڑوں اور گاڑی میں گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کی زد میں آنے سے پولیس اہلکاروں کے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعے کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

خیال رہے محرم کے باعث دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے، شہر کے مختلف شاہراہوں پر پاکستان فوج کے اہلکار بھی گشت کررہے ہیں جبکہ ناکہ بندی میں اضافہ کیا گیا ہے۔