نوشکی کے علاقے بٹو احمد وال و ملحقہ علاقوں میں ہیضہ کی وباء پھیلنے سے متعدد بچے شدید متاثر ہوگئے ۔
جبکہ بچوں کی ہیضہ سے ہلاکت کی متضاد اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق ہیضہ نے وباء کی صورت اختیار کی ہے جس سے متعدد بچے اس وباء سے شدید متاثر بھی ہیں ۔
جبکہ محکمہ صحت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاحال متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور وباء سے ہونے والی ہلاکتوں کو روکنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے محکمہ صحت کی بے حسی کی مذمت اور ہنگامی بنیادوں پر ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیجنے کی اپیل کی ہے۔