کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ جاری

9

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم پرامن احتجاجی کیمپ کو 6124 دن مکمل ہوگئے۔

وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ یہ احتجاجی کیمپ دنیا کے طویل ترین احتجاجی کیمپ ہے، جو ثابت قدمی، صبر اور انصاف کی جدوجہد کی ایک مضبوط مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ وی بی ایم پی کی اس طویل جدوجہد کا مقصد جبری گمشدگیوں کا مکمل خاتمہ اور لاپتہ افراد کی جلد بازیابی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ آواز صرف چند افراد کی نہیں بلکہ ہر اس خاندان کی ہے جو اپنے پیاروں کی واپسی کا انتظار کر رہا ہے۔

انہوں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ آئیں، اس جدوجہد کا حصہ بنیں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔