پنجگور اور خاران پاکستانی فورسز کے رسد گاڑیوں پر حملے

0

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی رسد لے جانے والے گاڑیوں پر حملوں کے دو الگ واقعات پیش آئے ہیں، جن میں مسلح افراد نے نہ صرف گاڑیوں کو نشانہ بنایا بلکہ ایک ٹرک کو اپنی تحویل میں بھی لے لیا۔

پہلا واقعہ ضلع خاران کے علاقے گرک میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے کیمپ کے لیے تیل لے جانے والے ایک ٹرک کو روک کر اپنے قبضے میں لے لیا۔

دوسرا واقعہ ضلع پنجگور کے علاقے پروم، کیلکور میں پیش آیا، جہاں پاکستانی فوج کے ایک رسد قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ راشن اور دیگر سامان لے کر جا رہا تھا۔ حملے کے دوران ایک گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جس سے وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم دونوں واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔