پاکستان میں ڈاکٹر صبیحہ بلوچ اور بی وائی سی کے خلاف کارروائیوں پر اقوام متحدہ کی تشویش

37

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق کے محافظین، میری لالر نے خواتین انسانی حقوق کی کارکن ڈاکٹر صبیحہ بلوچ اور ان کے خاندان کے خلاف جاری ہراسانی اور انہیں مجرم بنانے کی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میری لالر، جو کہ انسانی حقوق کے محافظین کی صورتحال پر رپورٹنگ اور مشاورت کی ذمہ داری رکھتی ہیں، نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں بلوچ یکجہتی کمیٹی کو مسلسل نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔ ان کے مطابق یہ اقدامات بظاہر اس وجہ سے کیے جا رہے ہیں کہ مذکورہ افراد اور تنظیم پرامن طریقے سے انسانی حقوق کے فروغ اور دفاع کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے افراد کو ہراساں کرنا اور ان کے خلاف قانونی کارروائیاں کرنا ناقابل قبول ہے، اور ایسے اقدامات فوری طور پر بند کیے جانے چاہئیں۔