خاران: مرکزی شاہراہوں پر مسلح افراد کی ناکہ بندی، دو پولیس اہلکار زخمی

19

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد نے مرکزی شاہراہوں پر چیک پوائنٹس قائم کرکے ناکہ بندیاں کردی۔

آج صبح خاران – کوئٹہ مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد کی بڑی تعداد نے کنٹرول حاصل کرکے ناکہ بندی کردی۔ دریں اثناء خاران تا بسیمہ شاہراہ کو بھی مسلح افراد نے کنٹرول میں لیا۔

اطلاعات کے مطابق نوروز کے مقام پر پولیس کی گاڑی کو ناکہ بندی میں مصروف افراد نے رکنے کا اشارہ کیا تاہم پولیس نے واپس مڑ کر بھاگنے کی کوشش کی جس پر مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبل پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

مذکورہ اہلکار گاڑی سمیت اپنے آپ کو واپس خاران ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا سکے، جہاں دونوں زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔