تربت اور کراچی سے پاکستانی فورسز کی جانب سے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت فہاد ولد اختر اور شہروز ولد قیوم کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فہاد کو 9 مارچ کو تربت کے علاقے ڈنک سے حراست میں لیا گیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
دوسری جانب شہروز کو کراچی کے علاقے ملیر سے 29 مارچ کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
















































