بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے خاتون اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کولواہ کے علاقے چیری مالار میں پیش آیا، جہاں پاکستانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں محمد عمر، ان کی اہلیہ فائزہ اور ان کی بیٹی ماہ زیب جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں محمد عمر کی بہو فہمیدہ سمیت کم از کم تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

















































