نوشکی میں سرمچاروں نے زنگی ناوڑ پولیس چوکی کو نذرِ آتش کیا اور احمد وال شاہراہ پر ناکہ بندی کی۔ میجر گہرام بلوچ

54

 
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 3 اپریل 2026 کو نوشکی کے علاقے زنگی ناوڑ میں قائم پولیس چوکی پر ایک منظم حملہ کر کے اس کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ کارروائی کے دوران چوکی پر موجود اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کی گئی اور ان کے قبضے سے سرکاری پستول سمیت دیگر عسکری ساز و سامان ضبط کر لیا گیا۔ بعد ازاں پولیس اہلکاروں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کر دیا اور چوکی کو نذرِ آتش کر کے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
 
انہوں نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے یکم اپریل 2026 کو نوشکی کے علاقے احمد وال شاہراہ پر ناکہ بندی کی۔ ناکہ بندی کا بنیادی مقصد علاقے میں قابض فوج اور ان کے آلہ کاروں کی نقل و حمل پر کڑی نظر  کر مسدود کرنا، اور تنظیمی اثر و رسوخ کو برقرار رکھنا تھا۔
 
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ نوشکی میں ان دونوں کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔