قلات: حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ کا سربراہ رحیم ساسولی گارڈ سمیت ہلاک

129

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے نیمرغ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے حکومتی حمایت یافتئ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ کا سربراہ گارڈ سمیت ہلاک جبکہ ایک اور شدید زخمی ہوگیا۔

مقامی حکام کے مطابق میر عبدالرحیم عرف میر سخی جان ساسولی اس وقت اپنے ٹیوب ویل پر موجود تھے جب موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں سخی عبدالرحیم ولد میر عبدالغفور ساسولی، سکنہ نیمرغ، اور ان کے گارڈ ظفر اللہ ولد سعداللہ سکنہ گدر سوراب موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک اور گارڈ اکرام اللہ ولد نور محمد سکنہ نیمرغ شدید زخمی ہو گیا۔