گوادر: 16 سالہ طالب علم جبری طور پر لاپتہ

1

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کی تحصیل جیونی کے علاقے پانوان سے 16 سالہ طالب علم عبداللہ بلوچ ولد حکیم بلوچ کو 9 مارچ 2026 کو ان کے گھر سے پاکستانی فورسز نے زبردستی حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار، جن کے ساتھ ملٹری انٹیلی جنس کے اہلکار بھی موجود تھے، نے گھر پر چھاپہ مارا اور عبداللہ بلوچ کو حراست میں لے گئے۔ اس واقعے کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔

لواحقین نے ان کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔