کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

112

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک نوجوان کے حراست میں لے کر لاپتہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت نظام بلوچ ولد محمد بجار کے نام سے ہوئی ہے، جو ضلع کیچ کے علاقے سنگ آباد کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نظام بلوچ کو پاکستانی فورسز نے 12 مارچ کی رات دیر گئے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا۔

اہل خانہ کے مطابق نظام بلوچ کی گرفتاری کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے، جس کے باعث خاندان شدید تشویش میں مبتلا ہے۔