بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ کونشقلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم ولد اسماعیل، جو کونشقلات تمپ کا رہائشی تھا، کو موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کے فوراً بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔


















































