کیچ: فائرنگ کے دو واقعات، دو افراد ہلاک

115

کیچ کے مختلف علاقوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق، تربت کے علاقے ڈنک میں نامعلوم مسلح افراد نے ثناء اللہ ولد سبزل، ساکن گوگدان، کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

دوسری جانب شاپک کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک دکان کے اندر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں حاتم ولد خدا بخش موقع پر ہلاک ہو گئے۔

دونوں واقعات کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔