بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، خاران، دالبندین، واشک، سبی، نصیر آباد، جھل مگسی اور کیچ میں متعدد حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر مسلح افراد نے ایگل اسکواڈ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل محمد نور اور کانسٹیبل محمد ایوب کے نام سے ہوئی ہے۔
اسی دوران، کوئٹہ مغربی بائی پاس اختر آباد میں مسلح افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں پاکستانی فوج، ملٹری انٹیلی جنس آفس، پولیس کے علاوہ ریلوے ٹریکس، پلوں اور گیس پائپ لائنوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
حکام نے ان حملوں میں فورسز اہلکاروں کے ہلاکتوں، زخمی ہونے اور ریلوے ٹریکس کے نقصان کی تصدیق کی ہے۔



















































