ڈھاڈر تا سوران روڈ پر ناکہ بندی

43

بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر تا سوران روڈ پر ناکہ بندی قائم کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈھاڈر سے سوران جانے والی مرکزی شاہراہ پر نامعلوم افراد کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی۔

دوسری جانب، گزشتہ روز سوراب کے علاقے میں بھی اسی نوعیت کی ناکہ بندی قائم کی گئی تھی، گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔

تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، ناہی واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔