پینٹاگون کا وائٹ ہاؤس سے امریکہ ایران جنگ کے لیے 200 ارب ڈالر کا مطالبہ

0

خبر رساں ادارے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے بتایا ہے کہ پینٹاگون نے وائٹ ہاؤس سے ایران میں جنگ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے 200 ارب ڈالر سے زائد کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔

اخبار کے مطابق یہ رقم ٹرمپ انتظامیہ کی اب تک کی مہم کے اخراجات سے کہیں زیادہ ہوگی اور اس کا مقصد استعمال ہو جانے والے اہم ہتھیاروں کی پیداوار کو ’فوری طور پر‘ بڑھانا ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پینٹاگون کی جانب سے فنڈنگ کی کئی مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور واشنگٹن پوسٹ کے مطابق تازہ ترین تجویز کانگریس میں ایک بڑی سیاسی بحث کو جنم دے سکتی ہے۔

رپورٹ کے وقت امریکی محکمۂ دفاع اور وائٹ ہاؤس دونوں نے تاحال اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔