پنجگور: جبری لاپتہ شخص کی لاش برآمد

22

پنجگور کے علاقے شاپاتان سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت چھ ماہ سے لاپتہ یحییٰ نور ولد نور محمد، سکنہ پروم (حال تار آفس) کے طور پر ہو گئی ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق یحییٰ نور کو نامعلوم مسلح افراد نے ایئرپورٹ روڈ سے اغوا کیا تھا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھے۔

ذرائع کے مطابق شاپاتان کے مضافاتی علاقے میں لاش کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی شناخت یحییٰ نور کے طور پر کی گئی۔

یاد رہے کہ یحیٰ نور کو تقریباً چھ ماہ قبل پنجگور ایئرپورٹ روڈ سے نامعلوم مسلح افراد گاڑی میں سوار کر کے لے گئے تھے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ “ڈیتھ اسکواڈ” سے تھا