پسنی: رہائشی کوارٹر پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، چار افراد زخمی

0

پسنی کے وارڈ نمبر 2 میں واقع ایک رہائشی کوارٹر پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں زاہد ولد غلام علی، امتیاز علی ولد غلام حسین، احد ولد محمد مسبل، توفیق ولد شرف دین اور معشوق ولد محمد سفر زخمی ہوئے۔

بتایا جاتا ہے کہ زخمی افراد کا تعلق ضلع قمبر شہدادکوٹ اور لاڑکانہ سے ہے۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) پسنی منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی کی حالت معمولی جبکہ دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔